ہم دشمنی نہیں دوستی چاہتے ہیں لیکن ۔۔۔!!!پاکستان نے سعودی عرب کے نام دو ٹوک پیغام بھجوا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے یمن کے معاملے پر سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے hamla سعودی عرب کی سالمیت کے خلاف ہیں۔ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن کےمعاملےپرسعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتا ہے حوثی باغیوں کےمیزائل اور ڈرون آ ٹیک سعودی عرب

کی سالمیت کیخلاف ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کےدفاعی اقدامات سےکئی جانیں بچیں جو قابل تعریف ہے، پاکستان سعودی عرب کے بیرونی جارحیت کیخلاف حق حفاظت کی حمایت کرتاہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یمن معاملہ پر فریقین کو پرامن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیتا ہے، کولیشن کی جانب سے یمن کی سالمیت کیلئےاٹھائےگئےاقدامات کو سراہتےہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کویمن میں حوثی باغیوں کے حالیہ فسادات پر گہری تشویش ہے، پاکستان حالا ت کی کشیدگی پر نہیں بلکہ مسائل کےپرامن حل پریقین رکھتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے، کچھ لوگ نئے پاکستان کو مشکل وقت سے جوڑ رہے ہیں، کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، پہلے روٹی کپڑا مکان نعرہ تھا، اب پہلی بار غریب، مزدور اور تنخواہ دار طبقے کو کم شرح سود پر گھر ملے گا۔انہوں نے راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی بنائی تو بڑی مشکل آئی۔نیا پاکستان کیا ہے؟ جب بھی کوئی مشکل وقت ہوتا ہے تو کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، برے حالات ہیں۔ اسی طرح اب کراچی میں سیلاب آیا ہوا ہے، تو جب لوگوں سے کوئی پوچھے گا بتائیں کیسے حالات ہیں تو کوئی تعریف تو نہیں کرے گا؟ جب ملک کے مشکل حالات ہیں، ایک ملک کو مقروض کردیا گیا، ملک چلانے کیلئے پیسا چاہیے ہو، تو مشکل وقت تو ہوتا ہے۔دنیا میں جس نے بھی بڑا کام کیا ہے، اس نے اپنی صلاحیتوں، تعلیم یا بڑے گھر میں پیدا ہونے سے نہیں کیا، بلکہ اس نے خواب بڑا دیکھا تھا۔ جو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر چڑھا اس کو ہر کوئی یاد رکھے گا۔ اگر میری خواب یہ ہے کہ میں نے کلب کرکٹر بننا ہے تو میں انٹرنیشنل کرکٹر نہیں بنوں گا۔ جو بھی اوپر جاتا ہے اس کی سوچ بڑی ہوتی ہے، جب کسی نے سوچا کہ چاند پر جانا ہے تو کہا گیا دنیا ہی ختم ہوجائے گی۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *