مریم نواز اور پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب رہا یا ناکام ہو گیا ؟ کل کے سیاسی شو سینئر صحافی کامران خان کا خصوصی تبصرہ

لاہور(ویب ڈیسک) مشہورصحافی و اینکر پرسن کامران خان نے مسلم لیگ ن کے حوالے سے بڑا سیاسی پاور شو کرنے پر مریم نواز کو “ونر” قرار دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ کامران خان کو اکثر تحریک انصاف کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ، وہ اس بات کا کریڈٹ بھی لیتے ہیں

کہ وہ ایک شفاف حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنےٹوئٹر پر پیغام میں کامران خان نے کہا کہ آج اپوزیشن نے پنجاب میں متاثر کن حکومت مخالف شو کیا جو کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے اچھی ویک اپ کال ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت میں سیاسی اختلاف کے ذریعے حکومت پر دباؤ کا کریڈٹ ن لیگ کو جائے گا، مریم نواز آج کی ونر ہیں۔ بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی پنجاب میں نہ پہلے سنوائی تھی نہ ہی آج ہے۔ ملک کی سیاسی صورتحال پر صحافی اور ایکرز اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔اسی سلسلے میں ایک مشہورومعروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی گزشتہ روز جلسے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا اور کہا کہ تھا کہ تمام سیاستدانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلا توسارا جمہوری نظام ہی لپیٹ دیا جائے گا، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مارشل لاء کے خطرات منڈلا رہے ہیں، اگر مارشل لاء لگ گیا تو پھر عمران خان سمیت سب جائیں گے، انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے پاکستان میں انتشار کی فضاء پھیلے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کام ہے کہ وہ انتشار نہ پھیلنے دیں، اگر انتشار پھیل جاتا ہے تویہ عام جلسہ نہیں ہے، معروف صحافی نے کہا کہ اس سے خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جلسے سے میاں نوازشریف بڑی خطرناک تقریر کریں گے، پھر یہ کراچی چلے جائیں گے۔ معروف صحافی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اسی دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کا فیصلہ بھی آنا ہے انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ سارا جمہوری نظام ہی لپیٹ دیا جائے، سیاست سے خود کو اسٹیبلشمنٹ نے الگ کر لیا ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ آرمی چیف نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ وہ آئین اورقانون میں رہ کر حکومت کا ساتھ دیں گے۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *