سی سی پی او سے اُلجھنا مہنگا پڑنے لگا! عُمر شیخ کو ڈانٹنے والے لیگی رہنماء محسن رانجھا نے حیران کُن قدم اُٹھا لیا

لاہور(نیوز ڈیسک) لیگی رہنماء محس رانجھا کا کہنا ہے کہ میری کسی افسر سے ذاتی رنجش نہیں، میں نے کمیٹی میں سی سی پی او لاہور سے بات کی تو اس کے بعد میرے خلاف سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری کسی بھی افسر سے ذاتی رنجش یا

ناراضگی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے کمیٹی میں سی سی پی او لاہور سے بات کی تو اس کے بعد میرے خلاف سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری کسی بھی افسر سے ذاتی رنجش یا ناراضگی نہیں ہے۔انہوں نے کہا جہاں تک کارکردگی کا تعلق ہے، ہم بالکل سوال پوچھ سکتے ہیں اور پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔ میں اس چیز کو سپورٹ نہیں کروں گا کہ ایک عورت کے ساتھ موٹروے پر زیادتی ہو اور اسی کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی جائے۔لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اسی متاثرہ خاتون کو اگر یہ کہا جائے کہ آپ رات کو موٹروے پر کیا کر رہی تھیں؟ آپ کو وہاں نہیں جانا چاہیے تھا، یہ درست نہیں ہے۔ پولیس افسران اور مجھ سمیت تمام لوگوں کو اس متاثرہ خاتون کا ساتھ دینا ہوگا۔ متاثرہ خاتون کا ساتھ دینا اور انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلنے والی مہم پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی سے ذاتی رنجش نہیں رکھتے اور نہ ہی ان کی کسی کے ساتھ کوئی ناراضگی ہے۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *