حج منسوخی کی خبریں۔۔!! سعودی سفیر نے اُمت مسلمہ کے لیے بڑا پیغام جاری کر دیا، دعاؤں کی اپیل

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ حج منسوخی کا فیصلہ نہیں ہوا ۔اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ حتمی نہیں، سب کو آگاہ کیا جائے گا، دعا کی جائے کہ ایسا نہ ہو اور اُمت مسلمہ اہم مذہبی فریضے سے محروم نہ رہ جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ میڈیا میں حج کی منسوخی کے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی اس بابت کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ اور اگر ایسا ہوتا ہے تو حاجیوں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا میں سب کو یقین دہانی کروانا چاہوں گا کہ خدائے بزرگ و برتر نے ہماری دانشمندانہ حکومت کو حرمین شریفین اور اللہ کے مقدس گھر حاضر ہونیوالے حجاج کی خدمت کی توفیق بخشی ہے اور یہ (حکومت) بلاشبہ ہمیشہ ہر سال حجاج کیلئے بہترین خدمات پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ان کے تحفظ کیلئے بھی ہمیشہ کوشاں رہتی ہے، میں آپ کو پھر یقین دلاتا ہوں کہ حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ اب تک بالکل نہیں کیا گیا۔

اس سوال پر کہ پاکستان میں سعودی اقامہ رکھنے والے کئی لوگ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سعودی عرب واپس نہیں جا سکے تو کیا ان کی نوکری محفوظ رہے گی۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا ایسے تمام لوگ جن کے پاس نافذ العمل اقامہ اور قانونی ایگزٹ موجود ہے وہ پروازوں کی بحالی کے بعد واپس سعودی عرب جا سکیں گے۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *