کورونا وائرس کے خلاف جنگ ۔۔!! سندھ پولیس کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سیلوٹ کرنے کی ہدایات جاری

کراچی(نیوز ڈیسک ) ایڈیشنل آئی جی کراچی کی پولیس کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلیوٹ کرنےکی ہدایت ۔ آئی جی پولیس کراچی کی جانب سے ڈیوٹی دینے والےتمام پولیس اہلکاروں کا ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ جس بھی ڈاکٹر کو دیکھیں ، انہیں سلیوٹ کریں کیونکہ وہ اس کورونا کی جنگ میں سب سے زیادہ اہم قردار ادا کر رہے ہیں۔

ا س ہدایت کے بعد کراچی کے مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹروں کو سلیوٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت میں ڈاکٹروں پر بہت زیادہ ذمہ داری ہے اور جس طرح وہ اپنا کام کر رہے ہیں، قابل تعریف ہے، اس لئے ان کو سلیوٹ کرنا چاہیئے۔ ۔ یاد رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے سب سے پہلے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤں کااعلان کیا تھا۔

آج سندھ میں لاک ڈاؤں کا تیسرا دن ہے جس کے بعد لوگوں کی آمدورفت کو کم سے کم کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز حکومت کی جانب سےلاک ڈاؤن میںمزید سخطی اپنائی گئی تھی جس کے بعد ضرورت کی دکانوں کا بھی رات 8 بجے کے بعد بند کر دینے کا حکم جاری کیا گیاتھا۔ حکا م کا کہنا تھا کہ لوگ ہماری بات نہیں مان رہے جس کی وجہ سے ہمیں سخط فیصلے لینے پڑ رہیں ہیں۔

اس کے علاوہ حکومتی احکامات کی خالف ورزی کرنے پر لوگوں پر مقدمات بھی درج کئے گئے تھے جس کے بعد گرفتار یاں بھی کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 7 افراد اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی دوران ملک بھر میںلاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

اسی دوران آئی جی پولیس کراچی کی جانب سے ڈیوٹی دینے والےتمام پولیس اہلکاروں کا ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ جس بھی ڈاکٹر کو دیکھیں ، انہیں سلیوٹ کریں کیونکہ وہ اس کورونا کی جنگ میں سب سے زیادہ اہم قردار ادا کر رہے ہیں۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *