انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔!! پاکستانی قوم کے لیے ایک اور افسوسناک خبر

پیرس (نیوز ڈیسک ) بیرون ملک کرونا وائرس کا شکار ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان کی بازی ہارنے والا پاکستانی فرانس کے دارالحکومت پیرس میں زیر علاج تھا، اس سے قبل برطانیہ اور اٹلی میں بھی وائرس سے متاثرہ پاکستانی جان کی بازی ہار چکے۔

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک کرونا وائرس سے متاثرہ ایک اور پاکستانی جان کی بازی ہار گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والا پاکستانی شہری پیرس میں زیر علاج تھا۔ اس سے قبل دیگر ممالک میں بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو کر کچھ پاکستانی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کرونا کے مشتبہ کیسزکی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں 7ہزار سے زائد مشتبہ افراد ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ انہیں کرونا ہوسکتا ہے اور ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اصل تعداد ان ٹیسٹس کے نتائج سامنے آنے کے بعد سامنے آسکے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے 1 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کیا جا چکا اور حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی۔ دوسری جانب کرونا وائرس تقریباً پوری دنیا میں پھیل چکا اور ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *