وزیراعظم عمران خان ہمیں ملاقات کا وقت دیں ورنہ ۔۔۔۔ پنجاب اسمبلی سے تہلکہ خیز اعلان کردیا گیا

لاہور( ویب ڈیسک )اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے، ارکان نے اپہم شخصیات پر واضح کر دیا، حکومتی شخصیات نے ناراض ارکان کو وزیراعظم سے ملاقات ککرانے کے حامی، پنجاب کی اہم حکومتی شخصیات کی جانب سے ناراض ارکان صوبائی اسمبلی کو منانے کی دوسری کوشش بھی ناکام،ناراض ارکان نے وزیراعظم عمران خان سے

ملاقات کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اہم شخصیات نے انہیں بتایا کہ آپکے تحفظات جائز انہیں ملکر دور کریں گے ، حکومت مشکل وقت سے گزر رہی ہے آپ پارٹی کا ساتھ دیں اور حکومت کو مضبوط کریں۔آپ ملاقات کریں سب ٹھیک ہوجائے گا، جس پر ناراض ارکان نے ملاقات سے انکار کردیا۔ناراض ارکان کے ذرائع کے مطابق انھوں نے صوبے کی اہم شخصیات پر واضح کیا ہے کہ ایک سال وعدوں اور یقین دہانیوں میں گزار دیا ۔وہ گاہے بگاہے وزیراعلٰی، وزرا اور پارٹی قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے مگر نہ تو کیے گئے وعدے پورے ہوئے اور نہ ہی ایڈجسٹ کیا گیا۔آزاد ارکان کو وزارتوں سے نوازا گیا، اسوقت کہا گیا تھا کہ صوبے میں حکومت بنانے کے لیے ان کو وزارتیں دی ہیں آپ پارٹی کے لیے قربانی دیں۔جہانگیر ترین اور وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا تھا ترقیاتی فنڈز اور اہم کمیٹیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ مگر ایک سال گزرنے کے باوجود کچھ نہیں کیا گیا اب کسی وعدے اور یقین دہانی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔ناراض ارکان نے کہا ہمارے مسائل اور تحفظات وزیراعظم ہی دور کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ کر دیا ہے جس پر حکومتی شخصیات نے ناراض ارکان کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرانے کی حامی بھری ہے ۔ ناراض ارکان کے ذرائع کے مطابق انہوں نے صوبے کی اہم شخصیات پر واضح کیا ہے کہ ایک سال وعدوں اور یقین دہانیوں میں گزار دیا ، وہ گاہے بگاہے وزیراعلیٰ، وزرا اور پارٹی قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے مگر نہ تو کیے گئے وعدے پورے ہوئےاور نہ ایڈجسٹ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *